ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں بیروت کے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے بیان میں آيا ہے کہ دہشتگردی تمام صورتوں میں امن عالم کے لئے خطرہ اور ناقابل قبول ہے۔ اس بیان میں مجرموں کو عدالت کے سپرد کرنے کی لبنان کی نئي حکومت کی پابندی کی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے اور گنجان آبادی کے علاقوں میں کئي بار بم دھماکے کئے جن میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔ لبنان کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہ تکفیری دہشتگرد شام میں پے در پے شکست کھانے کے بعد لبنان میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے لئے دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔
.......
/169